اشتہار

نوین الحق نے سابق قومی کپتان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے بابراعظم کی کپتانی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

نوین نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران بابر کی کپتانی میں کھیلنے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انھوں نے بابر اعظم کو سراہتے ہوئے انھیں ’انتہائی پرسکون‘ رہنما قرار دیا ہے جو حالات کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

افغانستان کے پیسر نے کہا کہ میں نے یہی دیکھا ہے کہ وہ بہت ٹھنڈے مزاج کے اور پُرسکون ہیں۔ آپ ہر موقع پر اپنے باؤلرز یا فیلڈرز کو کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن آپ کو ان کے لیے سیٹ اپ بنانا پڑتا ہے اور بابر کی کپتانی میں یہ سب دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ہم سب ان کی کپتانی میں بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں، بابر کے ساتھ بات چیت بہت آسان ہے، ہم دونوں ہی کافی پُرسکون شخصیت کے مالک ہیں اور ہمارے درمیان اب تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

انھوں نے بابر کو میدان میں ریلیکس کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سخت لمحات کے دوران ان کا رویہ ٹھنڈا رہتا ہے۔ جب آپ کو میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا آپ ہار جاتے ہیں تو اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے جو پرسکون رہے اور ٹیم کو یکجا رکھے۔

نوین نے کہا کہ اگر آپ کا کپتان جارحانہ اور ہائپر ہونے لگتا ہے تو پوری ٹیم کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔ ملتان میں نے مشاہدہ کیا کہ بابر بھائی بہت پرسکون تھے اور سب کچھ اچھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں