تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

نوجوت سنگھ سدھو کو جیل میں کونسی نوکری مل گئی

سابق بھارتی کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو جیل میں بطور  کلرک نوکری مل گئی ہے۔

نامور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ان دنوں پٹیالہ سینٹرل جیل میں اپنی ایک سال کی قید بامشقت سزا کاٹ رہے ہیں، اس دوران جیل انتظامیہ نے سدھو کو جیل میں بطور کلرک ذمہ داری سونپ دی ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیل میں منیشات کے عادی اور کئی اسمگلرز بھی قید ہیں، اور نوجوت سنگھ سدھو ان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں، جس کے باعث انہیں جیل میں ان افراد سے خطرہ لاحق ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وہ باہر جا کر کام نہیں کرسکتے، اس لیے انہیں بیرک میں ہی کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس کے لیے انہیں فائلز بھی ان کے بیرک میں ہی پہنچائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ ریج کیس: نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا سنادی گئی

خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے چند روز قبل 34 برس پرانے روڈ ریج کیس میں جرم ثابت ہونے پر سدھو کو ایک سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

بھارت میں جیل میں قید مجرمان کو پہلے تین ماہ بغیر اجرت کام کی تربیت دی جاتی ہے جس کے بعد ہر مجرم کو درجہ بندی کے بعد 30 سے 90 بھارتی روپے روزانہ اجرت دی جاتی ہے۔

Comments