جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، نوجوت سنگھ سدھو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کا اعلان سن کر ایسا لگا جیسے سب کچھ مل گیا، پاکستان ضرور آؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ 12 کروڑ لوگوں کی جھولی کو بھر دیا گیا ہے، محبت کے پیغام کو ساری طرف پھیلانا ہوگا، محبت لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کی شروعات بہت اچھی ہے، وزیراعظم عمران خان کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں مجھے دعوت دی گئی ہے، پاکستان ضرور آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خون خرابہ بند ہونا چاہئے، یہی چاہتا ہوں کہ دونوں ممالک میں امن اور محبت ہو۔

یہ پڑھیں: کرتارپور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

واضح رہے کہ دو روز قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سدھو نے کہا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، عمران خان میرادوست ہے،مجھےبلائےگا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ہے، وہاں کے لوگوں اور میڈیا نے بہت زیادہ پیار دیا جسے ابھی تک نہیں بھول سکا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کا افتتاح 28 نومبر کو کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں