اشتہار

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی (ف) میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہوگئے۔

جے یو آئی (ف) میں شمولیت کی تقریب سے نواب اسلم رئیسانی نے خطاب میں کہا کہ 2008 میں جب حکومت بنائی تو جمعیت نے بہت ساتھ دیا۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا حالات کی خرابی کے دوران جے یو آئی نے ہمیں دوست کی طرح سمجھا، عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہم نے بہت کچھ کرنا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے یو آئی میں شمولیت سے پہلے دوستوں سے مشورہ بھی کیا، عوام کے تمام مسائل حل تو نہیں کر سکتے مگر کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی مضبوطی کے لیے دعاگو ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں