اشتہار

ٹرانسفارمر نے گلی میں کھیلتے بچوں پر قیامت ڈھاڈی

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے دوران تیل بچوں پر جاگرا، جس کے نتیجے میں وہ بُری برح جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ نواب شاہ کے علاقے سکرنڈ میں پیش آیا، جہاں آٹھ روز بعد مرمت کیا جانے والا ٹرانسفارمر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر دھماکے کے دوران تیل تین بچوں پر جاگرا، جس کے نیتجے میں بچے بُری طرح جھلس گئے۔

دلخراش واقعے کے بعد بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ بچے اسی فیصد تک جھلس چکے ہیں، ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی کے برنس وارڈ منتقل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتیں، حیسکو پر بھاری جرمانہ عائد

مذکورہ خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچی اور انہوں نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ حیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ حیسکو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے، اس سے قبل گذشتہ سال جولائی میں ہی حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر آٹھ میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد کھولتا تیل راہگیروں پر جاگرا تھا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تین افراد جائے حادثے پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر سات افراد کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے، اندوہناک واقعے کے بعد نیپرا کی جانب سے حیسکو پر تین کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں