نوابشاہ میں تھانہ ناصری کی حدود میں کاروکاری کے الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں تھانہ ناصری کی حدود میں کاروکاری کے الزام میں شوہر بہن اور بیوی سمیت 3 افراد کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعےکی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم قتل کرنے کے بعد ملزم عمر چانڈیو فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2024 میں نواب شاہ کی مہاجر کالونی میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نےکارو کاری کے الزام میں دونوں بہنوں کو قتل کیا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
ناراض بیوی کو منانے کیلئے آنے والے شوہر کے ساتھ سسرال میں واردات