تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

نوابشاہ کے سرکاری اسکول میں‌ غیر اخلاقی رقص کی محفل کا انکشاف

نوابشاہ: سندھ پولیس کے اہلکاروں نے سرکاری اسکول میں غیر اخلاقی پروگرام کا انعقاد کیا جس پر قانون حرکت میں آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ میں قائم سرکاری اسکول کی بندش کا پولیس اہلکاروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں رقص کی محفل کا انعقاد کیا۔

محفل میں خاتون رقاصہ کو مدعو کیا گیا جنہوں نے جب گانوں پر ڈانس کیا تو تقریب میں موجود لوگوں نے اُن پر پیسے نچھاور کیے۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو معلوم ہوا کہ تقریب میں تین پولیس اہلکار بھی شامل تھے جو اس تقریب کے متنظمین بھی بتائے جاتے ہیں، انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسکول کو غیراخلاقی سرگرمی کے لیے استعمال کیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے سادہ لباس اہلکار رقاصہ پر نوٹوں کی بارش کرتے نظر آرہے ہیں۔

غیراخلاقی سرگرمی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ایس پی نوابشاہ نے نوٹس لیا اور تین اہلکاروں کو معطل کر کے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

Comments

- Advertisement -