ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

نوابشاہ : سیہون شریف جانے والے زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نوابشاہ : سیہون شریف جاتے ہوئے زائرین کی وین حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں آمری روڈ پر تیز رفتاری کے باعث زائرین کی وین الٹ گئی ، زائرین کی وین الٹنے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بھورے والا سے تعلق رکھنے والے بابر شاہ، ظفر شیخ، مزمل شیخ اور معراج شیخ شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل قاضی احمد اور نواب شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

زائرین بذریعہ ٹرین پنجاب سے نواب شاہ پہنچے تھے اور کرائے کی وین کرواکر سہون شریف جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

گذشتہ روز سندھ کے ضلع جامشورو میں سن کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی تاہم جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھنداسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں