اشتہار

نوال سعید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نوال سعید نے نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بارش سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

- Advertisement -

نوال سعید نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بارش کی ایموجیز بھی بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’ان کی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے اگر جلدی بھی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’شادی کسی ایسے شخص سے کروں گی جو سب کی عزت کرتا ہو، دوسروں کو بھی اہمیت دیتا ہو ایسا نہ ہو کہ صرف اپنے آپ کو ہی سب کچھ سمجھتا رہے۔‘

اداکارہ نے بریک اپ سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ ’وقت سب سے بڑا مرہم ہے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے لیکن اس انسان کی اہمیت ختم ہوجاتی ہے جس کے ساتھ وقت گزارا ہوتا ہے۔‘

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’میں نے شادی اور اس کے بعد کی زندگی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی کرلی تھیں لیکن بریک اپ پر آنکھیں کھلیں۔‘

نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں