تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جاوید لطیف کی غیر اخلاقی زبان، نوازشریف معافی مانگیں، عمران خان

نوشہرہ: چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف نے غیر اخلاقی زبان استعمال کی مگر نوازشریف کی اُن کی جماعت کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، انتظار کررہا ہوں کہ نوازشریف کب مراد سعید کو بلا کر اُن سے معافی مانگیں گے۔

نوشہرہ میں قاضی حسین احمد کے نام سے منسوب میڈیکل کمپلیکس اور اسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قاضی حسین سے میری بہت اچھی دوستی تھی اور ہمارے خیالات بہت ملتے جلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قاضی صاحب کرپشن سے پاک خودار پاکستان دیکھنا چاہتے تھے، اُن کا خواب ایسا ملک تھا جو اپنے پیروں پر کھڑا ہو، قاضی حسین احمد اور میرے درمیان بس ایک چیز کا اختلاف تھا اور میں اُن سے پوچھتا تھا کہ ’’آخر آپ نے مولانا فضل الرحمان سے الائنس کیوں کر رکھا ہے‘‘۔

عمران خان نے کہا کہ قوموں پر رقم خرچ کرنے سے قومیں بنتی ہیں، خیبرپختونخواہ حکومت نے صحت، تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں اصلاحات کی، صوبائی حکومت کی کامیابی کی واضح مثال ہے کہ آج خیبرپختونخواہ پولیس کی دنیا بھر میں مثالیں دی جاتیں ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ’’کے پی کے اسپتالوں کے نظام پر خصوصی توجہ دینا شروع کردی ہے، جس کے بعد سرکاری اسپتال نجی اسپتالوں سے بہت بہتر خدمات انجام دیں گے اور انشاء اللہ جلد ہمارے اسپتالوں کا چرچا پورے ملک میں ہوگا‘‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’صحت کے شعبے میں ترقی کرتے ہوئے حکومت نے کارڈ جاری کیے ہیں جس کے ذریعے 60 فیصد آبادی کو انشورنس مل گئی ہے اوراب لوگ اس کارڈ کے ذریعے مفت علاج کروا سکتے ہیں‘‘۔

Comments

- Advertisement -