جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

آج ملک جس حال میں ہے اس کے ذمے دار ہم خود ہیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک جس حال میں ہے اس کے ذمے دار ہم خود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعطم نواز شریف نے لاہور میں پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک جس حال میں ہے اس کے ذمے دار ہم خود ہیں، ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑیاں ماری ہیں۔ ہمارے اردگرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے ہم ابھی زمین سے نہیں اٹھ پا رہے۔ آج ہم اس مقام پرکھڑے ہیں جہاں ہمارے جیسے چند ہی ملک ہونگے ، نوازشریف

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک لائے، موٹر ویز بنائیں۔ ہماری حکومت نے آ کر ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ دہشتگردی کو ختم اور کراچی کا امن بحال کیا۔ ن لیگ کے دورمیں پاکستان ترقی کی طرف دوڑ رہا تھا اور خطے میں ترقی کے لحاظ سے سب سے آگے تھا۔ مہنگائی نہیں تھی، لوگ غربت کی لکیر سے نکل رہے تھے اور پاکستانی روپیہ مستحکم تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان جلد ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائیگا لیکن پھر نہ جانے کس کی ہمارے ملک کو نظر لگ گئی اور ہماری اچھی بھلی چلتی حکومت کو ختم کر دیا اور ایسے شخص کو اقتدار میں لاکر بٹھایا گیا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔ اسے لانے کے لیے صادق اور امین ڈکلیئر کیا گیا جس نے آ کر ملک کا بھٹہ ہی بٹھا دیا۔

 نواز شریف نے کہا کہ ایسا کہاں ہوتا ہے 25 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو چار پانچ بندے بیٹھ کر گھر بھیج دیں۔ لیکن آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو رہا ہے۔ جعلی کیسزختم ہو رہے ہیں اور میری نا اہلی بھی ختم ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں