ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

میری چھٹی نہ کروائی جاتی تو آج آپ بے روزگار نہ ہوتے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی چھٹی نہ کروائی جاتی تو آج آپ بیروزگار نہ ہوتے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیرتمند ملک بنانا ہے یہ میرا ایجنڈا ہے اور اسے پورا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج روٹی 20 روپے کی ہے ہمارے زمانے میں 20 روپے کی 5 روٹیاں ملتی تھیں ہمارے زمانے کو کون کہاں لے گیا اسے واپس کیسے لائیں، اس زمانے کو واپس لانا ہے آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہے، نوجوانوں کو روزگار دینا ہے ان کے مستقبل کو سنوارنا ہے۔

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ آپ کو باعزت پاکستانی بنانا ہے، سبزجھنڈے اور پاسپورٹ کی عزت کرانا ہے، نوجوان بچیوں کے ہاتھوں میں باعزت روزگار دینا ہے اگر نوازشریف کی چھٹی نہ کرائی جاتی تو آج آپ بے روزگار نہ ہوتے ہر کسی کے پاس عزت دار روزگار ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں کافی زخم کھائے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے اس ملک کو پیروں پر کھڑا کریں گے، یہ قوم بہترین اور خوشحال قوم بنے گی اب مزید ٹھوکریں کھانے کی ہمت نہیں ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم انشا اللہ اپنا مقام دنیا میں حاصل کریں گے، الحمدللہ پورا پاکستان میرا ہے لیکن یہ حلقہ خاص میرا ہے پہلے بھی خلوص کے ساتھ کوشش کی آئندہ بھی کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں