اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جعلی ویکسینیشن کے بعد نواز شریف کو صحت کارڈ بھی مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا، محکمے کے ریکارڈ کے مطابق نواز شریف ایک فیملی ممبر سمیت سمیت ہیلتھ کارڈ کے اہل نکلے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کے بعد ہیلتھ کارڈ کی کہانی سامنے بھی آگئی، محکمہ صحت پنجاب نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ سے لاعلم نکلا۔

نواز شریف بھی پی ٹی آئی صحت کارڈ سے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں اور بطور سربراہ خاندان کے مزید ایک فرد کا علاج بھی صحت کارڈ سے کروا سکتے ہیں۔

نواز شریف کو علاج میں 10 لاکھ روپے سے زائد کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی انتظام بھی کرے گی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ہیلتھ کارڈ بن گیا لیکن پنجاب ہیلتھ انشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بھی معاملے سے لاعلم رہے۔

ڈاکٹر علی رزاق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرے علم میں نہیں کہ نواز شریف کا ہیلتھ کارڈ بنایا نہیں۔

نواز شریف کی ایک اور ویکسینیشن کا جعلی اندراج، محکمہ صحت نے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کی گزشتہ برس ستمبر میں جعلی ویکسینیشن کا معاملہ سامنے آیا تھا، نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر پر دوسری ویکسین کا اندراج تین اکتوبر کو کیا گیا تاہم اندراج کے فوری بعد ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں