اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے، مریم نواز والد کے ساتھ کل عدالت میں پیش ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن پہنچتے ہی اپنی صاحبزادی مریم نواز کو ظلب کرلیا ہے ، مریم نواز اسلام آباد میں پارٹی میٹنگز میں شریک ہوں گی۔
مریم نواز سہ پہر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی اور والد کے ساتھ کل عدالت میں پیش ہوں گی۔
اس سے قبل نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے علاقے مزنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی واپسی سےکچھ لوگ مایوس ہوئے، اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں، اقتدارکے فیصلے اللہ اورعوام کے ہاتھ میں ہیں۔
مریم نواز نے خاندان میں رنجشوں سےمتعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں اختلاف کی باتوں میں صداقت نہیں، خاندان میں رنجش کی توقعات رکھنےوالوں کو مایوسی ہوگی، ن لیگ 2018میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
دوسری جانب نیب ٹیم نے نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے سمن کی تعمیل کرادی ہے، نوازشریف کی جانب سے طارق فضل چوہدری نے10کےمچلکےجمع کرادیئے، وکلاکی ٹیم بھی آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں نوازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیشی سےمتعلق بریفنگ دی جائیگی۔
مزید پڑھیں : نا اہل سابق وزیراعظم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے
خیال رہے سابق وزیر اعظم آج صبح وطن واپس آئے ہیں ، جبکہ کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔
واضح رہے کہ زشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور3نومبر کو طلب کرلیا تھا۔