اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

نوازشریف کل وطن واپس پہنچیں گے، ن لیگ کا صدربنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے، نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدربنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یہ فیصلہ شہبازشریف سے ملاقات میں کیا، نوازشریف پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں، شریف برادران کا مشترکہ مؤقف ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا تو راہ فرارکیوں اختیار کریں؟ یاد رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے26 ستمبرکو طلب کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے پولیٹیکل پارٹیزایکٹ میں ترامیم منظور ہونے تک مشاورت ہوگی۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم اوراسحاق ڈار وطن واپسی کیلیے لندن سے روانہ


مشاورت کے بعد نوازشریف کون لیگ کا صدر دوبارہ منتخب کیا جائے گا، مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہداللہ خان نے بتایا ہے کہ نوازشریف کل صبح وطن واپس پہنچ رہےہیں۔

نواز شریف پروازپی کے786سےاسلام آبادپہنچیں گے، مشاہداللہ خان نے مزید بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی پاکستان واپس آرہےہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شاہد خاقان کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں