تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نواز شریف نے عمران خان کی وہیل چیئر پر پیشی پر کیا کہا؟

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا عمران خان کی وہیل چیئر پر عدالت میں پیشی پر کہنا ہے کہ اللہ دکھا رہا ہے۔‘

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں موجود ہیں لیکن ان کی نواز شریف سے تاحال ملاقات نہیں ہوسکی ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوگی۔

نواز شریف نے صحافیوں سے سوال کیا کہ آج کی تازہ خبر کیا ہے؟ صحافی نے بتایا کہ ایک دن الیکشن کے لیے سپریم کورٹ نے کل پھر سماعت رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کون سے بینچ نے؟ ہم تو چار تین کے بیچ کو مانتے ہیں، تین دو والے کو نہیں مانتے۔‘

اس سے قبل نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران صحافی نے سوال کیا تھا کہ عمران خان نے پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا ملک آگے کیسے چلے گا؟

جس پر نوازشریف نے جواب دیا تھا کہ عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا۔

گزشتہ روز بھی صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تھا کہ کیا ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے؟ جس پر انہوں نے کہا تھا کہ ثاقب نثارکیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، ثاقب نثارنےقانون توڑا ہے اور آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -