اشتہار

لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے ،نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کوبدنام کررہاہے، لاہورکی عوام نےکل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تو لاہورمیں اپنی وکٹ گر گئی، عمران خان کو لاہور چھوڑ کر بھاگنا پڑا، بنی گالہ والے بھی اوپرکےحکم پر چلتےہیں، سب کوپتہ ہےاوپرکےحکم کا کیا مطلب ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کررہا ہے،عمران خان نے وکٹ گرانے کی بات کی بتادیں کون گروارہا ہے، لاہورکی عوام نےکل تیسری بارعمران خان کومستردکیا، عمران خان وکٹ گرانےکابہانہ کرکےلاہورسےبھاگ گئے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 میں عوام نے عمران خان کومسترد کیاتھا ، 2018 کے نتائج بھی اسی طرح کےہوں گے، پرویزخٹک نےصاف گوئی یا بھول میں کہہ دیاتھااوپرسےحکم آیا، اوپر کا مطلب کبھی بھی بنی گالہ نہیں تھا، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہو چکی ہے۔


مزید پڑھیں : ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گا جو قوم کے مفاد کےخلاف ہو،نواز شریف


ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ تبدیلی لانےکےدعویدارتھے ، ایسی تبدیلی لائے،اوپر کے حکم سے تیر پر مہرلگادی ، آج کی نسل جو عمران خان کاساتھ دیتی تھی مایوس ہوچکی، نوجوان جان چکےکون سی تبدیلی کےخواب دیکھا رہےہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان لاہورسےبھاگنےکی ہیٹ ٹرک مکمل کرچکےہیں۔

گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایساکچھ نہیں ہونےدوں گاجوقوم کےمفادکےخلاف ہو، جس طرح کیسز بنائے گئے تاریخ میں کسی کیخلاف نہیں بنے، اللہ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ علم تھا نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی ختم نہیں کرسکے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے، ہم نے کرپشن سے مال بناکر اثاثے بنائے تو الزام ثابت کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں