اشتہار

پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی، راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نوازشریف 16ہفتوں سے آج تک لندن کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا کو تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ8ہفتے مکمل ہونے سے2دن پہلے خواجہ حارث کی درخواست آئی، ہمیں ہائی کورٹ کے حکم پر نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرنا تھا۔

- Advertisement -

راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر درخواست پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے متعدد اجلاس کئے اور تمام رپورٹس کا جائزہ لیا، میڈیکل بورڈ نے رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے موجودہ رپورٹس پر غور کیلئے ایک کمیٹی قائم کی۔

کمیٹی نے کہا کہ نوازشریف کے ڈاکٹر عدنان کا ویڈیو بیان لیا جائے جب ڈاکٹر عدنان سے کہا گیا کہ مزید تفصیلات دیں  تو جواب میں انہوں نے کہا جو رپورٹس دی ہیں ان ہی پر فیصلہ کریں، تاہم اب کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے نوازشریف کی ضمانت میں مزید توسیع نہیں ہوسکتی۔

صوبائی وزیر قانون  نے بتایا کہ نوازشریف کی 8ہفتے کی ضمانت کو اب 16ہفتے ہوچکے ہیں، نوازشریف آج تک لندن کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے، راناثنااللہ نے بھی کہا تھاکہ 24فروری کو کارڈیک پراسس ہونے جارہا ہے جو نہیں ہوا، اب ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہم آپریشن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کوئی آپریشن ہوا نہ ہی کوئی آپریشن ہونے کی اطلاع دی گئی، ابھی تک کوئی آپریشن نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں کوئی ایسی اطلاع دی گئی، معاملے سے لگ رہا ہے ضمانت کیلئے معاملے کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے، لہٰذا نوازشریف کی ضمانت میں توسیع قانونی اور طبی لحاظ سے نہیں بنتی۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ اس لیے کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہیں کی جائیگی، پنجاب کابینہ نوازشریف کی ضمانت کے معاملے پر وفاقی حکومت کو آگاہ کریگی، نوازشریف کے معاملے پر مزید پیشرفت اب وفاقی حکومت کریگی۔

واضح رہے کہ کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے اختیارات استعمال کریں اور نوازشریف کو واپس لائیں۔رپورٹس کے مطابق کابینہ کا یہ فیصلہ حتمی ہے۔وزیراعلیٰ کو انہیں واپس لانا ہوگا۔ اس صورتحال کے بعد شریف خاندان کواب مزید توسیع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں