تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی اور ن لیگی اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ن لیگ سیکریٹریٹ چک شہزاد میں ہوا ، پارٹی صدر شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دی ، جس کے بعد ن لیگی اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیئے۔

ن لیگ نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہرجانے سے روک دیا۔

دوران اجلاس صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے تمام ارکان سے مصافحہ کیا جبکہ شاہد خاقان نے اجلاس میں ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔

شاہد خاقان عباسی نے ارکان سے خطاب میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے،قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی،تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں، کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کچھ دیر میں مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ممبرزقومی اسمبلی اورسینیٹرز کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے ، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

Comments

- Advertisement -