منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

،اعلیٰ سطحی اجلاس ،بڈھ بیر حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت افغان حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سےاہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں  بڈھ بیر دہشت گرد حملے کے شواہد افغان حکومت کو پیش کرنے فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو سیکیورٹی حکام پشاور واقعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، ملکی سکیورٹی صورتحال اور پاک افغان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر حملے کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے اور دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء خواجہ آصف، چودھری نثار، اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، ڈی جی ایم آئی میجر جنرل ندیم ذکی اور ڈی جی ملٹری آپریشنز ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں بڈھ بیر حملے کے شواہد اور اہم معلومات افغان حکومت کو فراہم کرتے ہوئے افغان سرحدی علاقوں سے نقل و حمل محفوظ بنانے کے لئے بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی غور کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں