جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

‘نوازشریف عدالت کیلئے بیمار ہیں اور فوج کیخلاف تقریر کیلئے ہونہار ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں، یہ مودی اور جندال کے یار ہیں، انہیں چھوڑوں گا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان صابر شاکر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت کےلیے بیمار ہیں اور فوج کے خلاف تقریریں کرنے کےلیے ہونہار ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف جی ایچ کیوکےگیٹ نمبر4کی پیداوارہیں،۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ مودی اور جندال کے یار ہیں میں ان کو نہیں چھوڑوں گا، یہ اس قسم کے بیانات دے کر پاکستان کے مسائل بڑھا رہے ہیں، نااہلوں نے ڈھونگ رچا رکھا ہے انہوں نے جلسہ جلسہ جلوس کرنے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جاری سرگرمیوں سے متعلق کہا کہ نواز شریف کا ٹوئٹر اکاونٹ لاہور سے ہینڈل ہورہا ہے، نوازشریف کو کہاں ٹوئٹر چلانا آتا ہے، اکاونٹ لاہور سے چلایا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ جمہورت کے دشمن ہیں، اجمل قصاب کا پتہ بھی انہوں نے بتایا تھا، یہ وہی فوج ہے جس نے کرونا ہو یا دہشت گردی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیں گے،، سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں