جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

مریم نواز سرجری کے لئے جنیوا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سرجری کے لئے جنیوا روانہ ہو گئیں ، نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جنیوا روانہ ہوگئے، دونوں جنیوا میں ایک ہفتے قیام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف جنیوا میں اپنے معالج سےبھی ملاقات کریں گے، نواز شریف کے ہمراہ خاندن کے 2 مزید افراد بھی جنیوا روانہ ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جنیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے نومبر میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز اور فیملی کے ہمراہ یورپ کا دورہ کیا تھا ، نواز شریف کا لندن میں تین سالہ قیام کے دوران برطانیہ سے پہلا انٹرنیشنل سفر ہے۔

نواز شریف نے ایک ہفتے یورپ میں قیام کیا تھا ، دورے کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کی اٹلی کے شہر میلان سے تصویر سامنے آئی تھی ، تصویر میں نواز شریف ایک کیفے میں بیٹھے ہیں حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 10 نومبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاسپورٹ وزارت خارجہ کی کلیئرنس کے بعد جاری کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں