جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قمر باجوہ اور فیض حمید کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بدترین ظلم برداشت کیے یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں، 3 بار کے وزیراعظم کو جیل میں اطلاع ملی کہ بیوی فوت ہوگئی۔

- Advertisement -

نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کرسکیں، ان کی کارکردگی صفر ہے، عدلیہ سے ساز باز کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکسان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا.

آئینی ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے، پارلیمنٹ نے پہلے بھی ایسی ترمیم کی جسے اس وقت کی عدلیہ نے ختم کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ماضی میں بھی عدلیہ کے غلط فیصلے کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

گزشتہ دنوں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان اب گرداب سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اب دوبارہ چل پڑا ہے، دعا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اب کوئی خلل نہ آئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں