تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ہارس ٹریڈنگ سے نفرت کرتے ہیں، ہماری جماعت کبھی ملوث نہیں رہی،نوازشریف

اسلام آباد : نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے، ہارس ٹریڈنگ سےنفرت کرتے ہیں ہماری جماعت کبھی ملوث نہیں رہی، ہارس ٹریڈنگ پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکمت عملی بنانے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کے سخت خلاف ہے، ہم سمجھتے ہیں ہارس ٹریڈنگ معاملے پر کارروائی ہونی چاہئے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سےنفرت کرتے ہیں ہماری جماعت کبھی ملوث نہیں رہی ، ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہوں، سیاسی جماعتیں مل کرلائحہ عمل تیارکرنا چاہیں تو ان کے ساتھ ہونگے۔

یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف بھی سامنے آیا، مختلف سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقم کے عوض اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی پیش کش کی گئی۔


مزید پڑھیں : ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے رہنماؤں‌ کی الیکشن کمیشن میں‌ بمعہ ثبوت طلبی


جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے 8 رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو بمع ثبوت طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اپنے امیدوار کو چیئرمین سینیٹ لانے کے لیے آزاد امیدواروں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے رابطوں میں مصروف ہے، سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس ضمن میں اہم ٹاسک دے دیا۔

واضح رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل منعقد کیا گیا، جس میں اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور خیبرپختونخواہ سے 2 نشتیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی دوڑ میں 12 نشتیں اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔


.خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -