تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

2018 کے انتخابات میں نوازشریف اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے ،نوازشریف

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سےلوگ خائف ہیں،کوشش کی جارہی ہےمسلم لیگ ن کوانتخابات سے روکا جائے، 2018کےانتخابات میں نوازشریف اورن لیگ کی فتح یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مقدمہ ایسا ہے کہ چلے جارہا ہے، کوشش یہ ہے کہ کسی بھی طرح نوازشریف کو سزا ہو۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے ریفرنسزہیں کیا، مقدمہ صرف یہ ہےکہ کسی طرح نوازشریف کو روکا جائے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے لوگ خائف ہیں، کوشش کی جارہی ہے مسلم لیگ ن کو انتخابات سے روکا جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کے فیصلے ہیں لیکن فیصلے صرف اللہ کے چلتے ہیں، یہ کوئی سینیٹ کےانتخابات نہیں جو روک لیے جائیں، 2018کا الیکشن مسلم لیگ ن جیتتے ہوئے نظرآرہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہمیں عام انتخابات میں فتح سےروکنا چاہتےہیں، کچھ لوگ چاہتے تھے ہم انتخابات کا بائیکاٹ کریں، کے انتخابات میں نوازشریف اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے۔


مزید پڑھیں : اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف


انھوں نے مزید کہا کہ واجد ضیا نہیں بتاسکے کہاں اور کس نے چوری کی یا کرپشن کی، پوری قوم اس سارےمعاملےکی حقیقت جان چکی ہے، میرے خلاف جےآئی ٹی کی چالاکیوں کاپول کھل گیاہے، صرف ایک ہی تکرارا ور مقصد ہےکہ نوازشریف کوسزاہو۔

یاد رہے گذشتہ سماعت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا  تھا کہ کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی تووہ پیش کیوں نہیں کررہے، اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب کا کوئی ایسا ریفرنس بتائیں جس میں کرپشن کا الزام نہ ہو؟ پھرمیرے والے ریفرنس کودیکھ لیں کہاں کرپشن کا الزام ہے؟ تمام کیس صرف ہماری فیملی کے کاروبارکے ارد گرد گھوم رہا ہے، صرف حقیقت پربات کررہا ہوں، احتساب ہرصورت سب کا ہوگا، اب وقت وہ نہیں رہا اور حالات بھی وہ نہیں رہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -