جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتا، سازش بے نقاب کروں گا، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نوازشریف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اور اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں اس لیے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا،مجھے علم ہے میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے، نااہلی فیصلے کے پیچھے چھپی سازش جلد عوام کے سامنے لاؤں گا۔

جڑواں شہروں کے تاجروں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کیس میں میرے خاندان کے علاوہ اور بھی لوگوں کے نام تھے مگر صرف میرے خاندان کو نشانہ بنایا گیا اور ملک کا آئین توڑنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کا حامی نہیں اور قانون کی حکمرانی پر پورا یقین رکھتا ہوں اس لیے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا تاہم نااہلی فیصلے کے پیچھے ایک سازش چھپی ہے جو جلد عوام کے سامنے لاؤں گا۔

نوازشریف نے کہا کہ  احتساب کے نام پر استحصال کیا گیا مگر میں کسی بھی طاقت کے سامنے جھکوں گا نہیں، عوام نے پاناما فیصلے کو قبول نہیں کیا، مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ میرا کیس نیب بھیج کر نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ ملک کا آئین توڑنے والوں کو کوئی سزا نہیں دی گئی، عوام نے مینڈیٹ دیا تو سب کو سویلین بالادستی کو تسلیم کرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں