جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مجھے سی پیک اور موٹر وے بنانےکی سزا مل رہی ہے،نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ 3بار وزیراعظم رہ چکاہوں کرپشن ہوتی توثابت ہوجاتی، مجھے سی پیک اور موٹر وے بنانےکی سزا مل رہی ہے، عوام نے میرے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف سے وکلا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ کیس میں میرےخلاف کوئی ثبوت نہیں، مجھ پر کرپشن کا آج تک ایک پیسہ بھی ثابت نہیں ہوا۔

نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 3بار وزیراعظم رہ چکاہوں کرپشن ہوتی توثابت ہوجاتی، کرپشن ثابت نہ ہوئی تواقامےکی بنیاد پرنکالا گیا، بلیک لاڈکشنری کا پتہ اس کیس کے بعد چلا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتا ہوں، ووٹ کا تقدس بحال کرانا چاہتا ہوں، میرےنہیں ملک کےخلاف سازش ہورہی ہے، ملک جب ترقی کی راہ پرگامزن ہوتا ہے تو سازشیں ہوتی ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے سی پیک اور موٹر وے بنانےکی سزا مل رہی ہے، عوام نے میرے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا ہے۔


مزید پڑھیں :  گرینڈ پلاننگ کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے، نواز شریف


اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں کچھ نہ ہوسکا مزید دو ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے، ایک گرینڈ پلاننگ ہے، جس کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے ، میراتو یہ خیال ہے یہ بالکل بوگس کیس ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  ان لوگوں کٹہرےمیں لانا چاہئے، جن کی وجہ سے وزیراعظم نااہل ہوا، گواہ کی گواہی ہمارے حق میں گئی ہے ، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ اس کی بڑی مثال ہے ، 6 ماہ ہوگئے مگر اب تک کیس ثابت نہیں کرسکے ، کرپشن کا کیس ہوتا تو اب تک سامنے آچکا ہوتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں