پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شریف فیملی کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور اہلِ خانہ کے دیگر افراد نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر پہنچے، ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

[bs-quote quote=”ملاقات میں نواز شریف، مریم نواز، نصرت شہباز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

نیب آفس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف، مریم نواز، نصرت شہباز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ملاقات کے اختتام پر نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نیب آفس سے روانہ ہوئے تاہم حمزہ شہباز نیب آفس میں شہباز شریف کے ساتھ بدستور موجود رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ڈی جی نیب لاہور سے بھی طویل ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق شہباز شریف کو روشنی اور ہوا دار کمرہ نہیں دیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت سے متعلق پریشان ہوں‘ تہمینہ درانی


ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو قانون کے مطابق سہولتیں دی جائیں گی۔

نواز شریف نے کہا کہ تاثر ہے کہ نیب شریف خاندان کے خلاف آلہ کار بنا ہوا ہے، جس پر ڈی جی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات میں تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

واضح رہے نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انھیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں