تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گزشتہ سال نواز اور مودی کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف

نئی دہلی : بھارتی صحافی نے پاک بھارت وزرائے اعظم کا اہم راز فاش کردیا،ایک سال قبل ہونے والی ملاقات بالآخر منظر عام پر آہی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے گزشتہ سال کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران ایک گھنٹے کی انتہائی خفیہ ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بارے میں اب تک دنیا بھر میں کے میڈیا کو کوئی علم نہیں تھا۔ لیکن ہندوستان کے ایک معتبر اخبار ھندوستان ٹائمز نے ممتاز بھارتی صحافی برکھادت کی پہلی کتاب کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ دنیا کے سامنے بیشک دونوں نے بےدلی سے مصافحہ کیا ھوگا لیکن اصل میں ٹی وی کیمروں اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی نظروں سے اوجھل یہ خفیہ ملاقات ھوئی تھی، جو سارک سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پرھوئی اور یہ ملاقات گھنٹہ بھر جارہی رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -