بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو امیدوار نامزد کردیا۔

،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو نامزد کیا ہے ، نوازشریف نےعوام اور سیاسی تعاون کرنے والی تمام جماعتوں کاشکریہ ادا کیا، ان کاپختہ یقین ہےفیصلوں سےمعاشی خطرات،مہنگائی سےنجات ملےگی۔

یاد رہے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بھائی نواز شریف سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پارٹی کی مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی ترقی کے لیے ہم تمام اختلافات کو بھلا کر اکٹھے ہوں، اختلافی مسائل کو دفن کریں، انا کا مسئلہ ختم کریں، پاکستان کے مفاد میں ذاتی مفاد کو ختم کریں اور ساتھ چلیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں