اشتہار

مولانا صاحب کی بات میں وزن ہے، دھرنے کو سراہتے ہیں ،نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں مولانا صاحب کی الیکشن کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفے کی بات کو رد کرنا بالکل غلط تھا، مولانا صاحب کی بات میں وزن ہے ، ان کے دھرنے کو سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا میں ووٹ کوعزت دو کے نعرے کی وجہ سے  اس جگہ پرہوں، دنیا میں عزت کمانے کے لئے ووٹ کو عزت دینا ہوگی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کےحقوق کےلئے ہمیں ووٹ کو عزت دینا ہوگی، ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا اب بھی ڈٹا ہوا ہوں، جو قومیں ترقی  کرتی ہیں وہ اصولوں سے نہیں ہٹتیں، اللہ کے فضل سے ہمارا سر کوئی نہیں جھکا سکتا، ان ہتھکنڈوں سے نہیں گھبرائیں گے۔

- Advertisement -

نواز شریف نے مولانافضل الرحمان کےدھرنےکی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا  مولانا نے الیکشن کے فوری بعداسمبلیوں سےاستعفوں کا کہا تھا ، میں سمجھتاہوں مولاناصاحب کی بات کو ردکرنابالکل غلط تھا، مولانا صاحب کی بات میں وزن ہے، ان کے دھرنے کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں : نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پیغام بھجوادیاوہ پارٹی اجلاس کریں گے، ڈرنے والے نہیں ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

نوازشریف نے عدالت کےباہر اکبرالہ آبادی کاشعرسنایا

غفلت کی ہنسی سےآہ بھرنااچھا،افعال مضرسےکچھ نہ کرنااچھا
اکبرنےسناہےاہل غیرت سےیہی، جینا ذلت سے ہو تو مرنااچھا

خیال رہے نواز شریف گزشتہ روز ہی مولانا فضل الرحمان کو خط لکھ کر آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا یقین دلاچکے ہیں۔

یاد رہے آج صبح قومی احتساب بیورو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا ، جہاں عدالت نے کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور 25 اکتوبرکو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی گرفتار کر رکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ کے بعد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں