جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالیں گے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے دبئی میں ن لیگ امارات کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں ملک کے سیاسی و معاشی مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے ن لیگ امارات کی قیادت، پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا جبکہ ن لیگی وفد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پھر سے ملک کی قیادت سنبھالتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جز ہے، ن لیگ کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کئی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے دوست ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں