تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رُکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، نواز شریف

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سال نوکےآغاز پر امریکی صدر کا غیر سنجیدہ ٹوئٹ افسوسناک ہے، خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئےسال کی مبارک پیش کرتاہوں، دعاہےیہ سال ملک وقوم کیلئےخیروبرکت کاسال ہو، مختصر نوٹس پر تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں آپ کو نئےسال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ سال انتخابات کا سال ہے، نیاسال الیکشن سال بھی ہے،امیدہےعوام اپناحق استعمال کرینگے، عوام اپنے فیصلے سے متعلق انتخابات میں وضاحت کردیں گے۔

  سترہ سال سے ایسی جنگ میں الجھےجوبنیادی طورپرہماری نہیں تھی

ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر امریکی صدرکی جانب سےغیرسنجیدہ ٹوئٹ جاری ہوا، حکومتی سطح پربات کرنےمیں سفارتی آداب کاخیال رکھناچاہیے، نائن الیون کےبعد سےزیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکومعلوم ہوناچاہیےدہشتگردی کیخلاف بھرپورعزم کااعلان کیا، پاکستان نےدہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے، 17 سال سے ایسی جنگ میں الجھےجوبنیادی طورپرہماری نہیں تھی۔

 وزیراعظم ایسی حکمت عملی بنائیں کہ امریکی امدادکی ضرورت نہ رہے

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، بچے کھچے بھی جلدختم ہوجائیں گے، 2001 میں جمہوری حکومت ہوتی تواپنی خدمات کبھی نہ بیچتے، وزیراعظم ایسی حکمت عملی بنائیں کہ امریکی امدادکی ضرورت نہ رہے، کسی دوسرے ملک کا اتناجانی و مالی نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد یا خیرات کانام نہ دیاجائے، ہمیں خودفریبی کے اس آسیب سےنجات حاصل کرناہوگی، خودفریبی سے نجات ہی ہماری طاقت کی بنیاد ہوگی۔

نوازشریف نے کہا کہ یہ سال انتخابات کاہے،تاریخ انتخابات سےمتعلق زیادہ اچھی نہیں رہی، دنیا کا کوئی ملک بھی ہماری عزت نفس پرحملہ نہ کرے ، آج تک ایک بھی وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکا، آج ایک مرتبہ پھر ماضی کی فرسودہ سازش پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہےانتخابات میں ایک جماعت کاراستہ روکاجائے، مسلم لیگ ن کاووٹ بینک ماضی کی نسبت اوربھی بڑھ گیا ہے، ن لیگ کوبھی انتخابات میں حصہ لینےکیلئےیکساں مواقع ملنےچاہئیں، خفیہ راستوں،غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے۔

پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی لاڈلےکیلئےغیرقانونی اورغیرآئینی راستہ فراہم نہ کیا جائے، لاڈلوں کوتھپکی دےکرمسلط کرنےکےمنصوبے نہ بنائیں، عوام کی رائےاورووٹ کے تقدس کو پامال نہ کریں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، ثبوت اورشواہدکےساتھ گزشتہ4سال کی کہانی بھی سناؤں گا، سازشوں کےذریعے من پسند لوگوں کو قوم پر مسلط نہ کریں، عوام کی رائے کا رخ موڑنے کا فرسودہ راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کبھی ڈان لیکس کاسہارالےکرمیری حب الوطنی پرسوال اٹھائےگئے،  کسی کےہاتھ پاؤں نہ باندھےجائیں، ملک کی تقدیرمنصفانہ،غیرجانبدارانہ شفاف انتخابات سے جڑی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -