تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو ’اے کلاس‘ الاٹ

راولپنڈی : ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی قید با مشقت کا  آغاز ہوگیا، پہلی رات اڈیالہ جیل میں  گزری، جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل کی اے کلاس الاٹ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں رات بھر سو نہ سکے اور دونوں کے لئے جیل میں پہلی رات بڑی بھاری ثابت ہوئی۔

ذرائع جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کواڈیالہ جیل کی اے کلاس الاٹ کی گئی  ہے، ان کو وہیں منتقل کیا گیا جہاں یوسف رضا گیلانی نے قید کاٹی تھی  جبکہ  مریم نوازکوخواتین کی بیرک میں خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے۔

جیل میں نوازشریف کو ٹیلی ویژن، اخبار، اے سی، بیڈ اور ایک مشقتی کی سہولت دی گئی جبکہ جیل میں اٹیچ باتھ روم، پنکھا موجود ہے۔

https://youtu.be/wAvMINqulco

جیل انتظامیہ کے مطابق صبح ہوئی تو دونوں کو انڈے پراٹھے ناشتہ کی پیشکش کی تو مریم نواز  نے ناشتہ کیا تاہم نوازشریف نے صرف چائے اوردواہی لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرمان باہرسےبھی اپنے کھانے کا بندوبست کروا سکتے ہیں لیکن ن لیگ کے کسی رہنما کی جانب سے نہ کوئی ناشتہ آیا نہ کوئی ملاقات کے لئے آیا ۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نوازکو لندن سے لاہور پہنچتے ہی گرفتار کرلیا تھا ، جس کے بعد دونوں کو خصوصی طیارے سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

جیل میں میڈیکل چیک اپ کے بعد دونوں مجرموں کو قیدی نمبرالاٹ کرکے بیرکوں میں بھیج دیا گیا تھا۔

دوسری جانب سہالہ ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوازشریف ودیگر کیخلاف دو ریفرنسز پر ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہی ہوگا، ان کیخلاف نیب کورٹ ون جیل میں مقدمہ سنے گی، اڈیالہ جیل میں ٹرائل احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔


مزید پڑھیں : مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا


واضح رہے کہ احتساب عدالت نے چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کومجموعی طورپر گیارہ سال اورمریم نوازکوآٹھ سال قید بامشقت اورجرمانے کی سزا سنائی تھی۔

خیال رہے جیل میں قیدیوں کو تین کیٹگریز میں رکھا جاتا ہے، اے کلاس کیٹگری اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ، سابق وفاقی وزرا اور ان قیدیوں کو دی جاتی ہے جو زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہوں۔

بی کیٹگری میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جو قتل اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں تو ملوث ہوں تاہم اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہوں، گریجویشن پاس قیدی بھی بی کلاس لینے کا اہل ہوتا ہے جبکہ سی کیٹگری میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جو قتل، ڈکیتی، چوری، لڑائی جھگڑے اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -