منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پنجاب کی سیاست میں اہم ٹاسک سونپ دیے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف، سینئر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی ملاقاتیں جاری ہیں جس میں پنجاب کے دیگر اضلاح کے صدور کے امیدواروں کے ناموں اور انٹرا پارٹی انتخابات پر مشاورت ہوئی۔

نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو مریم نواز کے ساتھ مل کر ریلیوں اور جلسوں کا ٹاسک دیا جبکہ انہیں آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے ہدایت کی کہ عوام کو حقائق بتائیں اور عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا کہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز کی وطن واپسی کا وقت تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز ہفتہ 28 جنوری کی سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں