جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’نواز شریف، شہباز یا مریم کراچی سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم  لیگ ن کے شعلہ بیاں رہنما نہال ہاشمی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کراچی سے بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان میں سے کم از کم دو شخصیات کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ بڑی پارٹی ہے اور سارے لوگ ہمارے پاس آ رہے ہیں کیونکہ لوگ بڑے کیک سے ہی آکر حصہ لیتے ہیں چھوٹا کیک تو اکیلا آدمی ہی کھا پائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا  کہ نواز شریف ہر کسی کے گھر خود چل کر جاتے ہیں۔ چاہے وہ اکبر بگٹی کا گھرانہ ہو یا ولی خان اور ایم کیو ایم کا مرکز، تاہم کراچی میں ہمارا استحکام پاکستان پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہو رہا ہے۔

 

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ میں 15 سال سے کرپشن کا ناجائز سسٹم بنایا ہوا ہے اور آج اس صوبے کے عوام ہمیں ہی اپنی آواز سمجھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں