The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف کی لندن روانگی متوقع، مریم نواز ملک میں رہ کرانتخابی مہم چلائیں گی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو ممکنہ طور پر لندن روانہ ہو جائیں گے اور عید اپنی اہلیہ کے ہمراہ لندن میں ہی منائیں گے جب کہ این اے 120 کی انتخابی مہم کی نگرانی مریم نواز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں نااہلی کی سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو متوقع طور پر لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نواز پہلے علاج کے غرض سے مقیم ہیں۔

ذرائع کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن ہی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ عید الاضحی منانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے اور ان کے معالجین سے بھی ملاقات کریں گے اور مرض اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی حاصل کریں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم لاہورسے اکیلے ہی برطانیہ جائیں گے جہاں اہیلیہ کلثوم نواز کے علاوہ دیگر اہل خانہ پہلے ہی موجود ہیں جب کہ وہ عید کے چند روز بعد وطن واپس آ جائیں گے البتہ مریم نواز ملک میں رہتے ہوئے این اے 120 کی انتخابی مہم جاری رکھیں گی.

دریں اثناء نواز شریف نے نیب ریفرنسز، پاناما فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست اور این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پارٹی پوزیشن اور حکمت عملی سے متعلق آج پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے.

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگی رہنما پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، زاہد حامد اور آصف کرمانی سمیت دیگر مقامی رہنما بھی شرکت کریں گے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں