اشتہار

نواز شریف عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیں گے، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے وقت پر وطن واپس آ جائیں گے اور عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پروگرام سوال یہ ہے‘ میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخ جاوید لطیف ہی دے سکتے ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات ازخود نوٹس پر انہوں نے کہا کہ لارجر بینچ نے چوتھا سوال بھی رکھ دیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل درست ہوئی یا نہیں؟ لیکن سوال ذمہ داری کا ہے کہ کیا موجودہ حالات میں اسمبلی توڑنا درست تھا؟ اسمبلیاں اس طرح تحلیل ہونا شروع ہو جائیں گی تو فائدہ کس کو ہوگا؟

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، بدقسمتی سے ماضی میں کچھ فیصلے ایسے ہوئے جو درست نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ہماری مرضی سے نہیں بلکہ آئین کے مطابق ہوں گے، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے صدر کی نہیں، صوبائی الیکشن میں صدر کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانے سے ہمارا لینا دینا نہیں جب شیڈول آئے گا تو الیکشن لڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں