جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نواز شریف کے 5 کزنز پر فردجرم عائد ‏

اشتہار

حیرت انگیز

بینکوں کوقرض ادانہ کرنےسےمتعلق کیس میں بینکنگ عدالت نے نواز شریف کے 5 کزنز پر فردجرم عائد کردی۔ ‏

بینکنگ کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نےطارق شفیع، محمدشفیع سمیت 5ملزمان پر فردجرم عائد ‏کر دی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سےانکار کر دیا۔

عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے 13 مارچ تک کے لیے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بینکنگ عدالت میں مختلف بینکوں کی جانب سے قرضے کی عدم ادائیگی پر درخواستیں دائر کی ‏گئی ہیں، کیس کے ملزمان میں میاں نواز شریف کے کزن طارق شفیع، جاوید شفیع سمیت دیگر شامل ہیں۔

بینکوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کشمیر شوگر ملز اور اتفاق شوگر ملز کے لیے 7 سو ملین روپے ‏قرضہ لیا گیا تھا، اب سالہا سال سے بینکوں کو قرض واپس نہیں کیا جا رہا۔

بینکوں نے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں