تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نوازشریف کی اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی، نوازشریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شریف خاندان کی ہونے والی ہنگامی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں اور پاکستان میں ڈاکٹرز سے نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے مشاورت کرلی گئی ہے جب کہ لندن میں حسین نواز اور اسحاق ڈار نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی علاج کے لیے اتوار کو بیرون ملک روانگی پکی ہوگئی ہے اور شہبازشریف بھی نوازشریف کےساتھ لندن جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرعدنان اورجنیدصفدربھی نوازشریف کے ساتھ جائیں گے جب کہ نوازشریف کو کمرشل یا خصوصی  طیارےمیں لے جانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

ادھر(ن) لیگ کے پارٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم اتوار کو بیرون ملک جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اتوار یا پیر کو بیرون ملک چلےجائیں گے، شیخ رشید

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی تھی، درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی تھی ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -