جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نوازشریف کی بیماری پیچیدہ اور خطرناک ہے، ذاتی معالج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری پیچیدہ اور خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف ڈینٹل اپائنمنٹ کےبعداپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، اس موقع پر ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سےگریز کیا تاہم انہوں نے مختصر گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کی صحت پراپ ڈیٹ ہوگی توخودبتادوں گا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری پیچیدہ اورخطرناک ہے، نوازشریف کومختصر اور طویل مدتی علاج کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پرسیاست افسوسناک ہے، حکومت پنجاب کےخط کےجواب میں تفصیلی خط بھیج دیا ہے جس میں نوازشریف کی بیماری اور تشخیص کی مکمل تفصیلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خط میں نوازشریف کےعلاج کی تفصیل بھی درج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں