جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

وطن واپسی پر نواز شریف کا اسٹیٹس ‘ایک سزا یافتہ مجرم’ کا ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم کے طور پر اکیس اکتوبر کو پاکستان لوٹیں گے، مفرور ہونے کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دے کر باعزت بری کرنے کی اپیلیں خارج کی جاچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف وطن واپسی کے لئے تیار ہے، تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف جب واپس لوٹیں گے تو ان کا اسٹیٹس ایک سزا یافتہ مجرم کا ہوگا۔

نواز شریف دو ہزارانیس میں علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تو اس وقت وہ سزا یافتہ تھے اور اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس میں بطور قیدی سات سال کی سزا کاٹ رہے تھے۔

نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، عدالت عالیہ نے سزا معطل کی اور اپیل زیر سماعت ہی تھی کہ نواز شریف علاج کیلئے لندن چلے گئے مگر پھر اپیلوں کی پیروی کیلئے واپس نہ آئے۔

مسلسل عدم پیشی کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ دسمبر دو ہزار بیس میں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہے، نواز شریف نے بیرون ملک روانگی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجائے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے انہیں چار ہفتوں کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی تھی، شہباز شریف نے بڑے بھائی کی وطن واپسی کی انڈرٹیکنگ بھی عدالت میں جمع کرائی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں