اشتہار

میرے اور دوسروں کے مقدمات میں ضابطے الگ الگ ہیں: نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میرے اور دوسروں کے مقدمات میں ضابطے الگ الگ ہیں۔ پاناما کیس کی نظر ثانی درخواست کا فیصلہ، فیصلہ نہیں تھا وہ ایک پیغام تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد باہر آگئے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سزا دی نہیں جارہی دلوائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور دوسروں کے مقدمات میں ضابطے الگ الگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی نظر ثانی درخواست کا فیصلہ، فیصلہ نہیں تھا وہ ایک پیغام تھا، فیصلے میں ایک پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے۔ فیصلے میں الفاظ ایسے تھے جو ہمارے مخالفین استعمال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1999 میں بھی ہائی جیکنگ کا کیس بنا تھا سب دہرایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 8 نومبر کو نواز شریف کی تینوں ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نواز شریف پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کردی تھی۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد آج شریف خاندان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں