اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

نواز الدین صدیقی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو پولیس نے فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کے بڑے بھائی ایاز الدین کو ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں پولیس نے جعلسازی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایس ایچ او آنند دیو مشرا کا کہنا ہے کہ ایاز الدین صدیقی کو منگل کو گرفتار کیا گیا اور اسی روز جیل بھیج دیا گیا، ان کی گرفتاری ایک ماہ قبل درج دھوکہ دہی کے مقدمے کے سلسلے میں کی گئی تھی۔

- Advertisement -

نواز الدین صدیقی

پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز الدین صدیقی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے دسمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم نامے کی ایک جعلی  کاپی محکمہ کنسولیڈیشن کے دفتر میں جمع کروائی تھی اور ساتھ ہی اپنے مخالف جاوید اقبال کے ساتھ زرعی زمین کے تنازع سے متعلق درخواست بھی دی تھی۔

دیو مشرا کے مطابق انکوائری کے بعد پتا چلا یہ آرڈر لیٹر جعلی تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ راج کمار کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ملزم کے خلاف دفعہ 420 (دھوکا دہی) اور 467 (جعلسازی) کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں