تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر بنیں گے، پروجیکٹ کے لیے 30 ارب کی سبسڈی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رابطہ کمیٹی ترقی و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک گھر پر تقریباً 3 لاکھ کی سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بینک سےجو قرضہ لیا جائیگا 5 مرلےکے گھر پر5 فیصدسود دینا ہوگا، پہلے مرحلے میں 10 مرلے کے گھر کے لیے 7 فیصد سود دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بینکوں کو کہا ہے کہ 5 فیصد پورٹ فولیو صرف تعمیرات کے لیے رکھیں، مجموعی طور پر یہ رقم 330 ارب روپے بنتی ہے، قومی رابطہ کمیٹی کا مقصد ہوگا بینکوں کے ساتھ جو رکاوٹیں ہوں گی انہیں دور کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیرات سے متعلق ون ونڈو آپریشن کردیا ہے، ہر صوبہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے کام چلائے گا، ایک ویب پورٹل بنائئیں گے محکموں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے وقات کی بچت ہوگی، بھاگ دوڑ میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پروجیکٹ صرف اسی سال کے لیے رکھا ہے، تعمیرات میں جو بھی سرمایہ کاری کرے گا اس سے پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس پروجیکٹ کے لیے 31 دسمبر تک وقت ملا ہے، لوگوں سے کہتا ہوں 31 دسمبر تک جتنی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں کریں، کبھی کسی حکومت نے عام لوگوں کو گھر بنانے کے لیے ایسی آسانی پیدا نہیں کی، عوام بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

عمران خان نے کہا کہ غریب طبقے کی حکومت مدد کرے گی تاکہ آسان قسطوں پر اپنا گھر خرید سکیں، آنے والے دنوں میں تعمیرات سے لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

Comments

- Advertisement -