اشتہار

نینتھارا نے ایٹلی کمار سے ناراضی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین فلموں میں معروف اداکارہ نینتھارا نے ’جوان‘ کے ہدایت کار ایٹلی کمار سے ناراضی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں نینتھارا میں مرکزی کردار ادا کیا جبکہ دپیکا پڈوکون نے کیمیو کردار نبھایا، دیگر کاسٹ میں وجے سیتھوپتی، یوگی بابو، ثنیا ملہوترا، پریا مانی شامل تھے۔

جوان کی ہدایت کاری کے فرائض ایٹلی کمار نے انجام دیے تھے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ فلم جوان سے اپنا ڈیبیو دینے والی اداکارہ نینتھارا ہدایت کار ایٹلی کمار سے ناراض ہیں۔

نینتھارا کی ناراضی کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ دپیکا پڈوکون کے کردار کو اس طرح پیش کیا گیا جیسے یہ شاہ رخ اور دپیکا کی فلم ہو، حالانکہ ایسا نہیں تھا۔

فلم میں مرکزی کردار ساؤتھ انڈین کی اداکارہ نینتھارا نے نبھایا تھا۔

تاہم اب نینتھارا اور ایٹلی کمار کی ناراضی کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ انہوں نے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں اور انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے۔‘

واضح رہے کہ نینتھارا فلم’جوان‘میں اپنی شادار پرفارمنس کے بعد بالی ووڈ میں چھا گئی ہیں اور انہیں آج کل بھارتی میڈیا کی بھی خصوصی توجہ حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں