اشتہار

’فون توڑ دوں گی‘ نینتھارا غصے میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا مندر کے دورے کے دوران غصے میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نینتھارا شوہر وگنیش شیون کے ساتھ مندر پہنچیں اس دوران مداح ان کی ویڈیو بنانے لگے تو وہ غصے میں آگئیں۔

نینتھارا اور وگنیش کو پنگونی اتھیرم کے ضلع کمباکونم کے مندر میں دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق شوبز جوڑی کے مندر میں داخل ہوتے ہی مداحوں کا ہجوم امڈ آگیا اور مداح ان کی ویڈیوز بنانے لگے۔

اداکارہ نے جب مداح کو ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا تو وہ غصے میں آگئیں اور مداح کو فون توڑنے کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے کہ نینتھارا اور وگنیش گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اداکارہ کی شادی میں رجنی کانت اور شاہ رخ خان سمیت قربی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

نینتھارا نے شادی کے کئی ماہ بعد اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ نینتھارا شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں، جوان کی دیگر کاسٹ میں وجے سیتھوپتی، سنیا ملہوترا، سنیل گروور، پریا مانی، یوگی بابو ودیگر شامل ہیں۔

ایٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’جوان‘ رواں سال 2 جون کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں