تازہ ترین

عورت مارچ کے باعث خلع کی شرح بڑھ گئی، نازش جہانگیر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے باعث خلع لینے کی شرح بڑھ گئی ہے۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں عورتوں کے حقوق کے لیے چلنے والی تحریک عورت مارچ اور طلاق کی شرح میں اضافے پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا ‘آج کل یہ ہوتا ہے کہ ادھر شادی ہوئی، اُدھر دو ماہ بعد طلاق ہوگئی، کیا وجہ ہے؟ ساس نے کہہ دیا کہ صبح 10 بجے اٹھو، یہ وجہ ہوئی اور لڑکی نے کہا کیوں اٹھوں میں؟ ٹھیک ہے اگر خواتین اس کو طلاق کی وجہ سمجھتی ہیں تو بعد میں پھر روئیں نہیں کہ ہماری طلاق ہوگئی’۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ ‘میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں، جہاں عورتوں کے حقوق ہیں وہیں مردوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں، جہاں عورت کے ساتھ زیادتی پر شور ہوتا ہے وہاں مرد کے ساتھ زیادتی پر بھی ہونا چاہیے’۔

اداکارہ نے کہا ‘میں آج بھی یہ ڈٹ کر کہتی ہوں کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی، میں برابری پر یقین رکھتی ہوں اور نہیں مانتی کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہوتا ہے، مجھے ناانصافی پر مبنی فیمینزم پر یقین نہیں ہے اور سمجھتی ہوں کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا بھی فیمینزم نہیں ہے’۔

نازش جہانگیر نے کہا ‘عورت مارچ کے ذریعے جن خواتین کے لیے آواز اٹھائی جاتی ہے یا جن کے لیے ہم لڑ رہے ہوتے ہیں، ان تک تو یہ بات پہنچتی ہی نہیں، وہ تو اب بھی کسی گاؤں کے کونے پر بیٹھ کر آلو کی بھجیا بنا رہی ہوں گی’۔

Comments

- Advertisement -