پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں بھا گئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر نازش جہانگیر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں سیاہ ساڑھی پہنے ہلکی بارش سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ کا گانا ’’فتور‘‘ چل رہا ہے جو معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔
View this post on Instagram
نازش جہانگیر نے ویڈیو کے کیپشن میں ’یہ عشق کی بارش ہوئی‘ لکھا ہے۔ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ دیگر فنکاروں کی طرح انسٹا گرام پر متحرک رہتی ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے۔
View this post on Instagram