لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
تاہم اداکارہ نازش جہانگیر آج خود ہی عدالت پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
نازش جہانگیر اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
عدالت نے آئندہ ماہ 28 اپریل تک کیس کی سماعت ملتوی کردی واضح رہے کہ اداکارہ کیخلاف ساتھی اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔